آکلینڈ 4ڈسمبر (سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ میں روزنامہ سیاست کے خصوصی نمائندہ سید مجیب کو ایک تقریب میں مدعو کیا گیا ہے جس کے مہمان خصوصی پاکستانی جنید جمشید ہیں جو پاکستانی پولیس کو اہانت مذہب کے جرم میں مطلوب ہیں۔ مبینہ طور پر اُنھوں نے اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں گستاخانہ تبصرے کئے تھے۔ گرفتار ہونے پر یہ جرم ناقابل ضمانت ہے اور اِس کی سزا پاکستانی قانون تعزیرات کے تحت صرف سزائے موت ہے۔ پاکستان کی پولیس جنید جمشید کو ہر جگہ تلاش کررہی ہے لیکن اِس دعوت نامہ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ میں موجود ہے۔ اُس کے پاس آسٹریلیائی پاسپورٹ ہے۔ چنانچہ اندیشہ ہے کہ وہ نیوزی لینڈ یا آسٹریلیا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا اور اِس کی بنیاد یہ ہوگی کہ پاکستان واپسی کی صورت میں اُس کی جان کو خطرہ ہے۔