پاکستان کو مزید 556 ملین ڈالر مل گئے

واشنگٹن ۔ 25 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو 556 ملین ڈالر قرض کی مزید ایک قسط جاری کردی ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی مزید شرائط رکھ دی گئی ہیں، جن میں یہ بھی شامل ہے کہ پاکستان کو ٹیکس جمع کرنے کا نظام مزید بہتر بنانا ہو گا۔ گزشتہ برس آئی ایم ایف کے ساتھ طئے ایک معاہدے کے تحت تین برسوں کے دوران پاکستان کو 6.7 بلین ڈالر کی رقم بطور قرض فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اس پر شرح سود تین فیصد ہے۔ حکومت پاکستان کو ابتدائی چار سالہ رعایتی مدت کے بعد اس کی ادائیگی دس برسوں میں کرنی ہو گی۔ واضح رہے کہ اسی معاہدہ کے تحت پاکستان خاطی ملک ہونے سے بچا تھا۔