نئی دہلی 7 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ہندوستان پر الزام عائد کرتے ہوئے اپنا احتجاج درج کروانے کے ایک دن بعد پاکستان نے آج اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ سے خطہ قبضہ کی صورتحال کے سلسلہ میں ربط پیدا کیا ۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے پریس کونسلر کے بموجب پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ میں شکایت درج کروائی ہے جبکہ ہندوستان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ پاکستان نے معقولیت سے تجاویز کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کے بموجب جنگ بندی خط کی کراچی معاہدہ جولائی 1949 کے مطابق نگرانی کی ذمہ داری اقوام متحدہ کے سپرد کی گئی تھی۔ کل دفتر خارجہ پاکستان کے ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے حکومت ہند سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بارے میں احتجاج درج کروایا ہے۔