پاکستان پولیس کی تحویل میں عیسائی شہری کی موت

لاہور ۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 35سالہ عیسائی شخص جس پر منشیات فروخت کرنے کا الزام تھا ‘ پولیس کی تحویل میں پُراسرار حالت میں لاہور میں ہلاک ہوگیا ۔ جب کہ اس کے ارکان خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ اُسے اذیت رسانی کے ذریعہ ہلاک کیا گیاہے ۔ تاہم پولیس کا کہناہے کہ شہزاد مسیح عرف مٹھو جوپیر کے دن حراست میں لیا گیا تھا منشیات فروخت کرتا ہوا پولیس کے ایک طلائی گرد دستہ کے ہاتھوں گرین ٹاؤن کے علاقہ سے گرفتار کیا گیاتھا ۔ وہ گرین ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں قلب پر حملہ کی وجہ سے فوت ہوگیا ۔ اے ایس آئی رؤف احمد نے اس کے بھائی سے مبینہ طور پر شہزاد مسیح کی رہائی کیلئے رقم طلب کی تھی لیکن اُس کے بھائی نے انکار کردیا تھا ۔ رحمت مسیح نے الزام عائد کیا کہ اُس کے رقم دینے سے انکار پر پولیس نے شہزاد مسیح کو اذیت رسانی کے ذریعہ ہلاک کردیا ۔