پاکستان نے 48 مچھیرے پکڑ لئے

احمدآباد ، 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میریٹائم سیکورٹی ایجنسی نے آج 48 ہندوستانی ماہی گیروں کو پکڑ لیا اور ان کے قبضہ سے 8 کشتیاں ساحل گجرات کے قریبی بندرگاہ جکھاؤ میں ضبط کرلیا۔ نیشنل فش ورکرس فورم کے عہدہ داروں نے بتایا کہ پاکستانی ایجنسی کے گارڈس نے کئی راؤنڈ ہوائی فائر کرتے ہوئے ان مچھیروں کو حراست میں لے لیا۔