پاکستان نے فرینڈ شپ گیٹ دوبارہ کھول دیا

اسلام آباد ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کیلئے پاکستان نے چمن میں واقع افغان سرحد کے فرینڈ شپ گیٹ کو دو روز بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھول دیا جس کے بارے میں کہا جارہا ہیکہ دو روزہ بند سے ملک کو 100 کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ یاد رہیکہ امریکی قیادت والی ناٹو افواج کا اتحاد جو اس وقت افغانستان میں موجود ہے، اہم اشیاء درآمد کرتی ہے جن میں ایندھن بھی شامل ہے۔ یہ درآمد فرینڈشپ گیٹ کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ پشاور میں طورخم سرحد بھی اسی نوعیت کی ایک کراسنگ ہے جسے اتوار کے روز دوبارہ کھولا گیا اور اس طرح دونوں ممالک کے درمیان سپلائی لائنز کو بحال کردیا گیا۔