پاکستان :نیوکلیئرصلاحیت کے حامل میزائل کا تجربہ

اسلام آباد۔9مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج کامیابی سے زمین سے زمین پر وار کرنے والے نیوکلیئر صلاحیت کے حامل بین البراعظمی میزائل کی پرواز کی ۔ یہ میزائل نیوکلیئر اور روایتی وارہیڈس 7750کلومیٹر کے فاصلے تک منتقل کرسکتاہے ۔ اس طرح بیشتر ہندوستانی شہر اس کے دائرے عمل میں شامل ہیں ۔ شاہین دوم کی آزمائشی پرواز کا مقصد مختلف ساخت اور ٹیکنیکی پیمانوں کی جانچ کرنا تھا جو اس میزائل کے اسلحہ کے نظام میں موجود ہیں اور ان کے اعظم ترین دائرے کار کی آزمائش بھی اس پرواز کا مقصد تھی ۔اس کامیاب آزمائش میں جو بحرہند میں کی گئی تھی سینئر دفاعی منصوبہ بندی شعبہ ‘ مسلح افواج ‘ سائنسداں اور دفاعی اداروں کے انجنیئرس موجود تھے ۔ڈائرکٹر جنرل دفاعی منصوبہ بندی لیفٹننٹ جنرل زیبرمحمود حیات نے اس تجربہ کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کے استحکام کی سمت ایک بڑا قدم قرار دیا اور آزمائش کرنے والے سائنسدانوں کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی اہمیت کا ایک اور سنگ میل ہے ۔ انہوں نے ٹیکنیکی مہارت ‘ خلوص و وابستگی کی ستائش کی جس کی وجہ سے یہ آزمائشی پرواز کامیاب ہوسکی ۔انہوں نے بھرپور اعتماد ظاہر کیا کہ دفاعی کمان اور کنٹرول سسٹم پاکستان کی صیانت کا ذمہ دار ہے ۔