کراچی ۔ /27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے 60 ماہی گیر پاکستان بحریہ کے عہدیداروں نے گرفتار کرلئے اور ان کی کشتیاں ضبط کرلیں ۔ پاکستانی بحریہ نے الزام عائد کیا کہ یہ ماہی گیر پاکستان کی آبی حدود میں داخل ہوگئے تھے ۔ انہیں کل جوڈیشیل مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کیا جائے گا ۔