پاکستان میں 45 ہندوستانی ماہی گیر گرفتار

کراچی ۔ 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی عہدیداروں نے آج کہا کہ صوبہ سندھ کے ساحل پر آبی حدود کی مبینہ خلاف ورزی کرنے والے ہندوستان کے 45 ماہی گیروں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کی پانچ کشتیاں ضبط کرلی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بحری سیکوریٹی ایجنسی نے جنوبی صوبہ میں دراندازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کل ان ماہی گیروں کو گرفتار کیا۔ ایک عہدیدار نے کہاکہ ’’ان ماہی گیروں کو بحرعرب میں گرفتار کیا گیا اور پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ ان کے قبضہ سے پانچ کشتیاں ضبط کی گئیں‘‘۔