پاکستان میں معمولی زلزلہ، پانچ زخمی

اسلام آباد ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کا شمال مغربی علاقہ آج صبح 5.4 شدت کے زلزلہ سے دہل گیا جس کے نتیجہ میں کم سے کم 5 افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی محکمہ طبقات الارض کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ہزارسا علاقہ میں اس زلزلہ کا مبدا تھا۔ اسلام آباد سے 100 کیلو میٹر دور علاقہ میں 28.9 کیلومیٹر کی گہرائی میں یہ زلزلہ ہوا تھا۔