پاکستان میں مزید پانچ قیدیوں کو پھانسی

اسلام آباد 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں آج سزائے موت پانے والے مزید پانچ قیدیوں کو پھانسی پر لٹکادیا گیا۔ جہاں مختلف جیلوں میں سزا پر عمل آوری کی گئی۔ اس طرح پاکستان میں پشاور المیہ کے بعد سزائے موت پر عائد امتناع برخاست کئے جانے کے بعد پھانسی پر لٹکائے گئے قیدیوں کی جملہ تعداد 71 ہوگئی۔ ایک قیدی کو 6 افراد کے قتل کے جرم میں آڈیالا جیل میں سزائے موت دی گئی جبکہ ایک دیگر قیدی کو اپنے ہی ایک ساتھی کو ہلاک کرنے کی پاداش میں پھانسی پر لٹکایا گیا۔