پاکستان میں مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی کا الزام

امریکہ کی زیرنگرانی فہرست میں شامل ، امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی

واشنگٹن ۔ /4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان کو خصوصی زیرنگرانی فہرست میں شامل کرلیا اور الزام عائد کیا کہ پاکستان مذہبی آزادیوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ۔ یہ فہرست محکمہ خارجہ کی شدید مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی کی فہرست ہے ۔ اس فہرست میں پاکستان کی شمولیت سے یہ واحد ملک بن گیا ہے جو نئی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ وزیر خارجہ امریکہ ریکس ٹلر سن نے اعلان کیا کہ 10 ممالک اس فہرست میں شامل ہیں جن میں پاکستان سرفہرست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی آزادی کی شدید خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان ہیتھر نائرٹ نے کہا کہ یہ ان ممالک کی فہرست ہے جہاں پر شرح جرائم میں اضافہ ہوگیا ہے اور مذہبی آزادیوں کی شدید خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ خصوصی فہرست کو مخصوص ملک کے بارے میں امریکہ کی تشویش کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔ جس کی معاشی امداد روک دی جاسکتی ہے اور سیاسی تحدیدات عائد کی جاسکتی ہے ۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کی پاکستان میں تعزیری جرائم میں شامل کیا گیا ہے ۔ تاہم امریکہ نے اظہار مایوسی کیا کہ اس سلسلے میں پاکستان کے فیصلے مایوس کن ہیں ۔ پاکستان مسلسل مذہبی اقلیتوں کو ہراساں کررہا ہے اور احمدی جیسے گروپس کے خلاف اہانت مذہب کے بہانے تعصب جاری ہے ۔ یو ایس سی آئی آر ایف کے صدرنشین ڈینیل مارک نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے محکمہ خارجہ کو چاہئیے تھا کہ پاکستان کو اس فہرست میں شامل کردیتا ۔ کیونکہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے ۔ اس لئے پاکستان کو جاریہ سال اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ محکمہ خارجہ نے اپنے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ تمام دستیاب معلومات کو جائزہ کیلئے پیش نظر رکھنے کے بعد ہی اس قسم کا کوئی فیصلہ کرتے ہیں ۔ پاکستان ان پیمانوں کی تکمیل نہیں کرتا جو مذہبی آزادی کے سلسلے میں امریکہ کی جانب سے مقرر کئے گئے ہیں ۔ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر بیانات کی شکل میں پاکستان کے خلاف الزامات عائد کئے ہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان تلخ او تیز بیان بازی کا مقابلہ شروع ہوگیا ہے ۔ وزیر خارجہ امریکہ ٹلر سن نے حالانکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ اور افغانستان میں امریکہ کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا بھی ذکر کیا ہے ۔ تاہم انہوں نے یہ بھی تحریر کیا ہے کہ پاکستان میں مذہبی آزادیوں کی شدید خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ۔ صدر امریکہ نے پاکستان کو 15 سال میں 33 ارب ڈالرس سے زیادہ رقم بطور امداد جاری کرنے کا بھی تذکرہ کیا ہے ۔