اسلام آباد ۔ 4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی مائریج لڑاکا طیارہ آج حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئیجبکہ وہ شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں تربیتی پرواز پر تھا۔ پاکستان ایرفورس نے کہا کہ فرانسیسی ساختہ جیٹ طیارہ ڈیرہ اسمعیل خان کے قریب حادثہ کا شکار ہوا۔ پاکستانی فضائیہ کی خبر میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا گیا ہیکہ یہ طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثہ کا شکار ہوا۔ ایک تلاشی اور بچاؤ مہم جاری ہے جبکہ تحقیقات کیلئے فضائیہ کے ہیڈکوارٹرس نے ایک بورڈ قائم کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ حادثہ کی وجوہات معلوم ہوجاسکے۔ فوری طور پر حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔