پاکستان میں شدید بارش ۔ 8 افراد ہلاک

کراچی 31 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی میں بارش کے نتیجہ میں کم از کم 8 افراد سیلاب سے متعلق واقعات میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ کراچی میں شدید بارش سے کئی سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئے ہیں اور یہاںعام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے ۔ کچھ علاقوں میں پانی کمر برابر جمع ہوگیا اور لوگ اس میں سے گذرنے پر مجبور ہیں۔ کراچی کے مئیر وسیم اختر نے کہا کہ حکام بارش سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کی جا رہی ہے ۔ پاکستان کی سب سے بڑی ایدھی ایمبولنس سرویس کا کہنا ہے کہ اس نے کم از کم آٹھ نعشوںکو دواخانہ منتقل کیا ہے جو یا تو شاک لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے یا پھر دیواریں گرنے کی وجہ سے ان کی موت ہوئی تھی ۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کے بموجب صوبہ سندھ کے کچھ علاقوں میں آئندہ تین دن تک بھی بارش جاری رہے گی ۔ یہاں حکام نے احتیاطی طور پر اسکولس کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔