پاکستان میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 300

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں آئے تباہ کن سیلاب کے نتیجہ میں تقریباً 300 افراد ہلاک اور 2 ملین سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔ عہدیداروں کے مطابق جنوبی صوبہ پنجاب میں ہنوز پانی کی سطح کافی بلند ہے۔ سیلاب کی وجہ سے صرف پنجاب میں 209 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 66 اور گلگت ۔ بلتستان علاقہ میں 14 ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کی عہدیدار ریما زبیری نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے 1.5 ملین ایکر سے زائد فصلوں کو نقصان پہنچا۔ کئی مواضعات بہہ گئے اور غریب عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔