پاکستان میں سڑک حادثہ ‘10افراد ہلاک

کراچی ۔24ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 10 افراد بشمول 6بچے آج اس وقت ہلاک ہوگئے جب کہ دو بسوں اور ایک پیکپ ویان کا ملک کے صوبہ سندھ کی قومی شاہراہ پر تصادم ہوگیا۔تمام 10مہلوکین پیکپ ویان کے مسافر تھے جس سے وہ لاڑکانہ سے سہوانا جارہے تھے ۔ مہلوکین کو قریبی دواخانوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا گیا ۔ دونوں بسوں کے ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہوگئے ۔ پولیس مشتبہ افراد کی تلاش کررہی ہے ۔ پاکستان میں سڑک حادثات روز کا معمول ہے جن میں سے بیشتر لاپرواہی سے گاڑی چلانے ‘ ناقص سڑکوں اور ناقص گاڑیوں کا نتیجہ ہوتے ہیں۔