پشاور۔ 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی خیبرپختونخواہ میں آئے زلزلے سے کئی علاقے دہل گئے۔ زلزلہ پیما پر اس کی شدت 5.5 نوٹ کی گئی جس کا مبدا ہندوکش کوہستانی علاقہ میں تھا جو تاجکستا ن کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ زلزلہ کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی عوام میں دہشت کی لہر دوڑ گئی جو ملاکند، سوات، ڈیرڈسٹرکٹ کے بالائی اور زیریں علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔