ممبئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں گذشتہ تقریبا 15 سالوں سے رہنے والی ایک ہندوستانی لڑکی ’گیتا‘ کو بظاہر ایک بجرنگی بھائی جان کی ضرورت نظر آ رہی ہے۔اور اب ان کی تلاش جلد ہی ختم ہو سکتی ہے کیونکہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسلام آباد میں موجود ہندوستانی سفیر ٹي سی اے راگھون کو اپنی بیوی کے ساتھ گیتا سے ملنے کے ہدایات دی ہیں۔سلمان خان کی نئی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ سے اس کو منسلک کرنے کا سبب بھی یہی ہے کہ اس فلم میں ہیرو بجرنگی بھائی جان اسی طرحہندوستان میں پھنسی ایک لڑکی کو پاکستان میں رہنے والے اس کے خاندان سے ملوانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔