پاکستان میں درگاہ پر حملہ ،تین ہلاک

لاہور 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صوبہ پنجاب میں واقع درگاہ میں بندوق برداروں کی فائرنگ کے نتیجہ میں تین افراد بشمول ایک سینئر پاکستانی فوجی آفیسر ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم بندوق بردار سرگودھا ٹاون میں واقع اس درگاہ میں گھس پڑے جہاں شام کے وقت لوگ جمع تھے ۔ انہوں نے یہاں فائرنگ شروع کردی ۔ اس درگاہ میں اعتدال پسند مبلغ مولانا نور سبحانی کا ماہانہ بیان ہوا کرتا ہے ۔ اس حملہ میں وہ اور ان کے بھائی بریگیڈیر فضل ظہور قادری ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ بریگیڈیر اور ان کے ارکان خاندان کی کسی سے مخاصمت نہیں تھی چنانچہ مسلکی خطوط پر اس حملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔