پاکستان میں تین القاعدہ ارکان گرفتار

لاہور ۔ 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے تین ارکان پاکستانی صوبہ پنجاب سے گرفتار کرلئے گئے۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہا کہ یہ لوگ رائے ونڈ کے ایک مکان میں روپوش تھے۔ القاعدہ کے ارکان کی شناخت طارق عزیز ، عبدالغفار اور مہر حامد علی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ سی آئی ڈی کے بموجب نقد رقم، ہتھیار اور نفرت انگیز لٹریچر بھی ان کے قبضہ سے ضبط کیا گیا۔