کراچی ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیکوریٹی فورس کی جانب سے دو مختلف مقامات پر تلاشی مہم شروع کی گئی جس میں کم از کم 13 انتہاء پسند ہلاک ہوئے۔ 24 گھنٹوں تک چلی تلاشی مہم کے دوران سیکوریٹی فورس نے انتہاء پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے۔ بلوچستان کے وزیرداخلہ میرسرفراز بگتی نے کہا کہ شورش پسندوں کو کل انجام دیئے گئے دو کارروائیوں میں ہلاک کیا گیا ہے۔ آج صبح بھی کارروائی کی گئی۔ یہ انتہاء پسند سیکوریٹی فورسیس کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔ ان لوگوں نے ضلع میں گیس تنصیبات کو بھی دھماکہ سے اڑا تھا۔ فوج نے راکٹ لانچرس اور دھماکو اشیاء کے ساتھ بموں اور دیگر ہتھیاروں کو ان مقامات سے برآمد کیا ہے۔ صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ یہاں پر معدنی ذخائر پائے جاتے ہیں۔