پاکستان میں بم دھماکہ ، بشمول ٹیچر 5 ہلاک

پشاور ۔ /30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی قبائیلی علاقے میں جو افغانستان کی سرحد سے متصل ہے ایک بم دھماکہ سے کم از کم 5 افراد بشمول ایک ٹیچر ہلاک ہوگئے ۔ یہ دھماکہ ایک ترقی یافتہ دھماکو آلہ سے جنوبی وزیرستان کے علاقہ اسپنگ کائی میں کیا گیا تھا ۔ امن کمیٹی کے کمانڈر اور اسکول کے ٹیچر ولی جان مہلوکین میں شامل ہیں ۔