اسلام آباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر آرٹ آف لیونگ کے زیر اہتمام پاکستان میں کل 21 جون کو منعقد کئے جانے والے تمام پروگراموں کو سیکوریٹی کو لاحق خطرات کے پیش نظر منسوخ کردیا گیا ۔ آرٹ آف لیونگ کے ترجمان دنیش گوڑکے نے کہا کہ پاکستانی حکام نے انتہا پسند گروپوں کی دھمکیوں کے پیش نظر یوگا کے تمام مقامی پروگراموں کو منسوخ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ گروجی ( سری سری روی شنکر ‘ نے ہمیں حکومت پاکستان کے مشورہ پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔۔