ملتان۔23 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملتان میں مظفر گڑھ روڈ پر اسکول کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 39 بچے زخمی ہوگئے جبکہ 9 بچوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مظفر گڑھ میں واقع نجی سکول کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 39 بچے ملبے تلے دب گئے۔ واقع کی اطلاع بچاؤ ٹیم کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ سب بچوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی جبکہ نو بچوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے اسکول پرنسپل کو حراست میں لے لیا جس پر بچوں کے والدین نے پرنسپل کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا، پولیس پرنسپل کو ہجوم کے درمیان سے نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔