پاکستان: فضائی حملوں میں 13 عسکریت پسند ہلاک

پشاور۔ 2؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں جو فضائی حملوں کے کچھ ہی دیر بعد پیش آیا تھا، 2 پاکستانی فوجی ہلاک کردیئے گئے جب کہ پاکستان کے شورش زدہ قبائیلی علاقہ میں فوجی ہیلی کاپٹرس نے سپاہ، اکاخیل اور مالک دین خیل میں خیبر پختونخواہ صوبہ میں باغیوں کے مورچہ پر فضائی بمباری کی تھی جس میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے اور ان کے 5 خفیہ ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ اس فضائی حملہ کے بعد دارا اور تراہ علاقوں میں باغیوں اور فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس میں 5 فوجی ہلاک اور دیگر 5 زخمی ہوگئے۔ اس علاقہ کو عسکریت پسندوں سے پاک کرنے کے لئے گزشتہ ماہ فوج نے کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ تاحال 50 باغی ہلاک کئے جاچکے ہیں۔ اس علاقہ پر القاعدہ سے ملحق لشکر اسلام گروپ کا قبضہ ہے جس کی قیادت منگل باغ کرتے ہیں۔