پاکستان طالبان سے مطالبات ثالثوں کے زیرغور

اسلام آباد ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستان اور طالبان کے ثالثوں کی آج ملاقات ہوئی تاکہ ممنوعہ تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے مطالبات پر غور کیا جاسکے جس کی بناء پر خونریز سورش کا خاتمہ ہوسکتا ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کل بات چیت سے قبل ایک غیر رسمی ملاقات مقرر ہے۔ جس میں دونوں فریقین توقع ہیکہ دیگر باتوں کے علاوہ جنگ بندی کے امکانات پر غور کریں گے۔ سرکاری کمیٹی کے رابطہ کار سینئر صحافی عرفان صدیقی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ طالبان کی شوریٰ کے مطالبات زیرغور ہیں۔