اسلام آباد۔22 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے سرکاری مذہبی ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اُس قانون کو منسوخ کردے جو کسی مسلم خاتون کو اپنے شوہر سے محض اس لئے طلاق لینے کی اجازت دیتا ہے کیونکہ اُس کی دوسری یا اور آگے کی شادی ہوچکی ہے ۔ کونسل برائے اسلامی نظریہ کے صدرنشین مولانا محمد خان شیرانی نے کل رواں سال کی اپنی چوتھی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے شادی کے قوانین پر توجہ مرکوز کی ۔ انھوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو اپنے شوہروں سے خلع لینے کا حق دیا ہے لیکن ایک اور شادی ایسا کرنے کیلئے کوئی واجبی جواز نہیں بن سکتی۔ اخبار ڈان کے مطابق کونسل نے مسلم قانون طلاق 1939 کے متعلقہ گوشہ پر تبادلۂ خیال کیا اور یہ کہا کہ اس طرح کے طلاقوں کیلئے جواز نکالنا شریعت کے مغائر ہے ۔ مولانا شیرانی نے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ حکومت اس دفعہ کو منسوخ کردے ۔