پاکستان سے ہندوستانی صحافیوں کے اخراج پر اظہار افسوس

نئی دہلی ۔ 14 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں نمائندوں کی حیثیت سے کام کرنے والے ہندوستان کے دو سپاہیوں کے اخراج کو افسوسناک اور بدبختانہ قرار دیتے ہوئے ہندوستان نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت نہ دینا ایک افسوسناک اقدام ہے۔ ہندوستان اور پا کستان کے درمیان معلومات کے منصفانہ اور آزادانہ تبادلوں پر زور دیتے ہوئے وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے ملکوں میں صحافیوں کا تحفظ کرنا چاہئے ۔ پاکستان نے جلد بازی سے کام لیتے ہوئے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے صحافی ایس اے فلپ اور ہندو اخبار کے صحافی مینا مینن کو خارج کردیا ہے ۔ یہ دونوں پاکستان میں صحافتی خدمت انجام دے رہے تھے، انہیں کوئی وجہ بتائے بغیر 7 دن کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔حکومت پاکستان کے اچانک کئے گئے اقدام پر ہندوستان نے کہا کہ چند ماہ قبل ہی دونوں صحافی پاکستان پہنچے تھے، ان کی واپسی کا فیصلہ بدبختانہ ہے۔