پاکستان دہشت گردی کے صفایہ کا پابند : نواز شریف

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ ان کی حکومت ملک سے دہشت گردی کے صفایہ کی پابند ہے اور اپنی فوج کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے عصری اسلحہ فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستانی فضائیہ کی صلاحیت میں اضافہ کیلئے مالیہ فراہم کررہی ہے کیونکہ فضائیہ اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان ایئر فورس کی بہترین صلاحیتوں کو سراہا۔