پاکستان دہشت گردی کا گڑھ اقوام متحدہ میں ہندوستان کا بیان

اقوام متحدہ ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ایشیاء میں پاکستان دہشت گردی کا گڑھ ہے اور کشمیر سے متعلق مبالغہ آرائی پر مبنی بیانات دینے میں بھی پاکستان کا جواب نہیں لیکن جھوٹ تو جھوٹ ہی ہوتا ہے اور پاکستان اپنے ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں رہا۔ ہندوستان نے اقوام متحدہ میں یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو اپنے ’’حق جواب‘‘ کے تحت پیش کیا۔ پاکستان کے نمائندہ نے کہاکہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے کشمیر میں متعدد خلاف ورزیوں کی شناخت کی ہے اور اگر بے بنیاد باتوں کو بار بار دہرایا جائے تو وہ سچ نہیں بن جاتا۔ ہندوستان کے مستقل مشن میں فرسٹ سکریٹری سندیپ کمار نے ہندوستان کے ’’جواب دینے کے حق‘‘ کا استعمال کرتے ہوئے یہ بات کہی۔