پاکستان دہشت گردوں سے جارحانہ طور پر نمٹنے : واشنگٹن پوسٹ

واشنگٹن ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شہر لاہور میں ہوئے خونریز خودکش حملوں کے تناظر میں جہاں 72 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ دہشت گردی کے قلع قمع اور دہشت گردں سے مکمل طور پر نجات حاصل کرنے کیلئے کچھ حکمت عملیوں پر بزور طاقت عمل کرے اور دہشت گردوں کو بغیر کسی عذر کیفرکردار تک پہنچائے۔ اب وقت آ گیا ہیکہ پاکستان اب ان کو مذاکرات کی میز پر طلب نہ کرکے جارحانہ انداز میں ان سے نمٹے کیونکہ دہشت گرد انسانی تہذیب و تمدن سے کافی دور ہیں۔ انہیں انسانی جانوں کے ضیاع کا کوئی اندازہ نہیں لہٰذا انہیں مذاکرات کی میز پر طلب کرکے ان سے وفا کی امید کرنا اور یہ سوچنا کہ وہ اپنی زندگی میں سدھار لائیں گے، پاکستان کی خام خیالی ہے۔