اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے معتمدخارجہ اعزاز احمد چودھری نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار نیوکلیئر توانائی کا حامل ملک ہے اور ہمارا یہ قومی اثاثہ انتہائی محفوظ ہے جس کے بعد ملک نیوکلیئر سپلائرز گروپ (NSG) کی رکنیت کے حصول کا اہل ہے۔ نیوکلیئر سیکوریٹی کے موضوع پر منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیوکلیئر توانائی پروگرام کے مالک پاکستانی ہیں،عوام ہیں جو ایک مطلق العنان ملک ہونے کے ناطے صرف اپنے دفاع کیلئے نیوکلیئر توانائی کا حامل ملک بنا ہے جس کا مطلب یہ نہیں ہیکہ اب ہم غیرذمہ دار ہوگئے ہیں بلکہ حقیقت یہ ہیکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اس کا نیوکلیئر پروگرام انتہائی محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ اس طرح اب پاکستان نے این ایس جی کی رکنیت والے تمام ممالک سے استدعا کی ہیکہ پاکستان کو بھی این ایس جی کی رکنیت کے حصول کیلئے تعاون کیا جائے۔