لکھنو 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ایک مذہبی جلوس کے دوران جو ایک دیہات میں نکالا گیا تھا، مبینہ طور پر 10 نوجوانوں نے پہن کر اِس علاقہ میں کشیدگی پھیلا دی تھی۔ اُن کے خلاف ’’غداری‘‘ کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس للت کمار سنگھ نے خوشی نگر سے ٹیلیفون پر اطلاع دی کہ غداری کے الزام میں ایک ایف آئی آر 10 نوجوانوں کے خلاف کل رات قبرستان پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے۔ کلیان چھاپڑ دیہات میں اُس وقت کشیدگی پھیل گئی تھی جبکہ اِن افراد نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹی شرٹس پہن کر 4 نومبر کو ایک جلوس میں شرکت کی تھی۔ بعض مقامی افراد نے اِس کی مخالفت کی تھی اور بعد میں پولیس کو اطلاع دی تھی۔ پولیس کی مداخلت کے بعد نوجوانوں نے ٹی شرٹ اُتار دیئے تھے۔ علاقہ میں کوئی ناخوشگوار واقعہ کے انسداد کے لئے بھاری تعداد میں پولیس تعینات کردی گئی تھی۔