پاکستانی نیوکلیئر سیاستدانوں کے انتہاء پسندوں سے روابط تشویشناک : سی آئی اے

واشنگٹن ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ملک کے جاسوسی ادارے سی آئی اے کی پہلی خاتون نامزد کئے جانے کے بعد 61 سالہ جینا ہاسپل نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نیوکلیئر سائنسدانوں کے انتہاء پسند گروپس کے ساتھ روابط امریکہ اور سی آئی اے کیلئے انتہائی تشویشناک بات ہے۔ یاد رہیکہ جینا ہاسپل کو ابھی سینیٹ سے منظوری حاصل کرنا باقی ہے اور اگر انہیں منظوری مل گئی تو وہ سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ ہوں گی۔ انہوں نے اپنی تصدیقی سماعت کے دوران سینیٹ سلیکٹ انٹلیجنس کمیٹی کے روبرو سینیئر جان کورنین کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔