پاکستانی فوج کی زیرتعمیر نہرپر حملہ ، 4 ہلاک

اسلام آباد ۔ /12 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم بندوق برداروں نے آج دو فوجیوں اور دو مزدوروں کو چن چن کر ہلاک کردیا ۔ شمال مغربی پاکستان میں فوج کی ایک زیرتعمیر نہرپر حملہ کیا گیا ۔ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے شیخ عطار علاقے میں قبائیلی علاقے کے قریب حملہ کیا ۔ روزنامہ ڈان کی خبر کے بموجب مزدور حکومت کے زیرانتظام سرحدی کاموں کی تنظیم سے تعلق رکھتے تھے ۔ وہ گومال زم دم مصروف سڑک کی مرمت کررہے تھے جبکہ ان پر فائرنگ کی گئی ۔