پشاور۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے آج مزید 7 دہشت گردوں کو ملک کے شورش زدہ شمال مغربی علاقہ میں ہلاک کردیا، اس طرح منگل کے دن شروع کی ہوئی فوجی کارروائی میں ہلاکتوں کی جملہ تعداد 14 ہوگئی۔ فوج نے تلاش اور حملوں کی کارروائی ڈیرہ اسمعیل خان ضلع میں جو جنوبی وزیرستان قبائیلی علاقہ سے متصل ہے، شروع کررکھی ہے۔ 13 مشتبہ افراد بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں۔قبل ازیں فوج نے کم از کم 5 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 4 کو گرفتار کیا تھا، جبکہ کلاچی تحصیل اور اس کے مضافات سے فوجی کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔ کل بھی 13 افراد گرفتار کئے گئے تھے۔