پاکستانی عوام طالبان کے مخالف : سروے

واشنگٹن ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی عوام بھی اب دہشت گرد تنظیموں کی پے در پے کارروائیوں سے بیزار ہوچکے ہیں اور حکومت کے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے سخت کارروائیوں کی تائید کرتے ہیں۔ پیو ریسرچ سروے کے ذریعہ یہ بات منظرعام پر آئی جس نے 2015ء کے غیر جاری شدہ مواد کو منظرعام پر لایا جو عوامی ردعمل سے متعلق ہے۔ پاکستان کا کوئی شہر اب ایسا نہیں بچا ہے جہاں دہشت گرد حملے یا خودکش دھماکے نہ ہوئے ہوں تقریباً ہر شہر کے عوام پریشان ہیں۔ عوام خصوصی طور پر طالبان اور تحریک طالبان پاکستان (TTP) کی سرگرمیوں سے عاجز آچکے ہیں۔ گذشتہ سال اپریل میں کئے گئے سروے میں پاکستان کی 72 فیصد عوام کو دہشت گرد مخالف بتایا گیا تھا یعنی اس کا مطلب یہ نہیں کہ مابقی 28 فیصد دہشت گردی کی تائید کرتے ہیں جبکہ ہر 10 افراد کے منجملہ 6 افراد نے تحریک طالبان پاکستان کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا تھا ۔