کراچی ۔29جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ایک مقام جو ایران کی سرحد سے قریب ہے ، سڑک پر نصب کئے ہوئے بم سے ایک کار ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں چار افراد ہلاک اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکہ چیڈگی نامی مقام پر ہوا جو ایران کی سرحد سے قریب ایک انتہائی حساس علاقہ مانا جاتا ہے ۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ بم کس نے نصب کیا تھا تاہم اس کی تحقیقات جاری ہے جس کے لئے ایک تکنیکی ٹیم کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ ایک دہے سے تشدد اور ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔