پاکستانی سفارتخانے کی جاری ویڈیو پر بنگلہ دیش کا معافی کا مطالبہ

ڈھاکہ۔ یکم نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ویڈیو پر بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ نے پاکستان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر بنگلہ دیش کی آزادی کے حوالے سے ایک ویڈیو شائع کی گئی تھی جس پر دفتر خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج کیا اور معافی کا مطالبہ کیا۔بنگلہ دیش کے دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمشنر رفیع الزمان صدیقی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ شیخ مجیب الرحمان آزادی نہیں بلکہ خود مختاری چاہتے تھے۔

مین ہیٹن حملہ آور سے متعلق معلومات!
واشنگٹن۔ یکم نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) نیویارک مین ہیٹن میں راہ گیروں کو ٹرک تلے کچلنے کے واقعہ کا مرکزی ملزم مسلمان ہے اور وہ ازبکستان سے سات سال قبل امریکہ آیا۔ وہ فلوریڈا میں مقیم تھا تاہم دہشت گرد حملے کی غرض سے نیویارک آیا جس میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد اسے پولیس نے حراست میں لے لیا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے توسط سے جمع کی جانے والی معلومات کے مطابق حملہ آور کا نام سیف اللہ حبیب لیوٹیکس سایپوف ہے اور اس کی عمر 29 برس ہے۔ وہ 2010ء سے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹامپا میں مقیم تھا، تاہم امریکہ آمد کے فورا بعد وہ ریاست اوہائیو میں بھی مقیم رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سایپوف مجرمانہ ریکارڈ کا حامل رہا ہے۔