کراچی 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ایر پورٹ پر ایک اور خون ریز حملہ میں بھاری اسلحہ سے لیس انتہا پسندوں نے آج دور دراز والے صوبہ بلوچستان میں ایک ایر پورٹ پر حملہ کیا اور ایرو ڈروم میں گھس کر اس کے راڈر سسٹم کو تباہ کرتے ہوئے دو انجینئرس کو گولی ماردی ۔ 12 موٹر سیکلوں پر سوار انتہا پسندوں کے گروپ نے علی الصبح یہ کارروائی کی اور ضلع گدوار میں جواتی ایر پورٹ کو نشانہ بنایا ۔ یہ مقام پاکستان کے بندرگاہی شہر کے قریب ہے جہاں چین کی جانب سے کثیر سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ انتہا پسندوں نے اس ایر پورٹ پر حملہ کیا جس کو گذشتہ 20 سال سے استعمال نہیں کیا جارہا ہے اس کے راڈر سسٹم کو تباہ کیا گیا ۔ الیکٹرانک انجینئر کو ہلاک کیا گیا جن کی شناخت خلیل اللہ کی حیثیت سے کی گئی دوسرے انجینئر کو زخمی کردیا گیا جبکہ تیسرے انجینئر محمد نیازی کا اغوا کرلیا گیا بعدازاں نیازی کی نعش حملہ کے چند گھنٹوں بعد دستیاب ہوئی ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالحمید آبرو نے کہا کہ حملہ آوروں نے مقامی افراد کو چھوڑ دیا جو اس وقت ایر پورٹ پر تھے ۔ اس وقت یہ سمجھا گیا تھا کہ یہ حملہ شورش پسندوں نے کیا ہے ۔ ایر پورٹ پاکستان کے اہم مقام پاک ایران ساحل سرحد پر واقع ہے ۔ پولیس نے اطراف کیا کہ ایر پورٹ چونکہ برسوں سے بند ہے اس لئے یہاں سکیوریٹا کا بھی خاص انتظام نہیں کیا گیا تھا ۔
اس دوران چیف منسٹر بلوچستان عبدالمالک بوجے نے اس واقعہ کی مذمت کی ۔