پاکستان، چین سے آٹھ آبدوز خریدے گا

اسلام آباد 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان چین سے 8 آبدوز خریدے گا جس کے لئے 5 بلین ڈالرس کا معاہدہ کیا گیا ہے جو چین کے لئے ہتھیاروں اور جنگی آبدوزوں کی فروخت کا اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ تصور کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ چین کو پاکستان کا ’’ہر موسم میں دوست‘‘ قرار دیا جاتا ہے۔ پراجکٹ کی تکمیل کے لئے توقع ہے کہ چین پاکستان کو کم شرح سود پر قرض بھی فراہم کرے گا۔ وزارت دفاع میں ایڈیشنل سکریٹری ریئر ایڈمرل مختار خان نے بتایا کہ اس معاہدہ اور سودے کے لئے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی منظوری بھی مل چکی ہے۔