زیر زمین پانی کی مقدار معلوم کرنے جیالوجسٹس سے عوام کا ربط
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد اور مضافات میں گراونڈ واٹر سطح خطرناک حد تک کم ہوجانے کے پیش نظر مکانات اور گیٹیڈ کمیونیٹیز میں گھر خریدنے والے اور گھر کی تعمیر کے لیے پلاٹ خریدنے والے جیالوجسٹس کی خدمات حاصل کررہے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے جہاں جائیداد خریدی جارہی ہے وہاں کس قدر پانی دستیاب ہے ۔ اس وقت بوریلس کی کھدائی پر پانی دستیاب نہ ہونے سے کروڑہا روپئے کی جائیداد سفید ہاتھی بن کر رہ گئی ہے ۔ اسوسی ایٹیڈ جیو سرویس کے جیالوجٹ ونود کمار نے بتایا کہ عوام جائیداد خریدنے یا گھر تعمیر کرنے سے قبل زیر زمین پانی کی سطح دریافت کررہے ہیں ۔ جیالوجسٹس کی مانگ بڑھ گئی ہے بڑی تعداد میں لوگ ان سے رجوع ہورہے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ بعض مقامات پر 3 ہزار فٹ کھدائی پر بھی پانی دستیاب نہیں ہوا ہے ۔ پروفیسر جیالوجی ڈاکٹر کے تروملا ریڈی نے کہا کہ کوکہ پیٹ شنکر پلی میں دیڑھ کروڑ یا دو کروڑ روپئے لاگت والے ولاس اس وقت فروخت کئے گئے جب کہ کسی قدر پانی موجود تھا اب ولاس کی خریدی کے بعد لوگوں کو پتہ چلا ہے کہ زیر زمین پانی موجود نہیں ہے ۔ جیالوجسٹس کا یہ طریقہ کار ہے کہ وہ پہلے چٹانیں معلوم کرتے کھوج کرتے ہیں اس طرح یہ معلوم کرنے میں مدد ملتی ہے کہ کتنی مقدار میں پانی موجود ہوسکتا ہے ۔۔