رائے پور27ستمبر(سیاست ڈاٹ کام )چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات میں اس بار 18سے 19سال کے تقریباً پانچ لاکھ نئے رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا پہلی بار استعمال کریں گے ۔چھتیس گڑھ کے چیف الیکٹورل افسر سوبرت ساہو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چھتیس گڑھ میں ہونے والے انتخابات کے لئے ووٹر لسٹ پر نظر ثانی میں کل رائے دہندگان کی تعداد ایک کروڑ 85لاکھ 45ہزار 819رائے دہندگان ہیں جو الیکشن میں پہلی بار ووٹ دیں گے ۔اس میں مردوں کی تعداد 9295301،خواتین کی تعداد 9249459ہے جبکہ تیسری جنس 1059ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ووٹر لسٹ میں جڑنے والے نئے نوجوانوں کی تعداد 496954ہے ۔ریاست میں سب سے زیادہ ووٹر رائے پور اور سب سے کم نارائن پور ضلع میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 31جولائی تک اس فہرست میں ایک کروڑ 81لاکھ 79ہزار 435ووٹر تھے ،جس میں سیاسی پارٹیوں کے مطالبے پر فہرست پر نظر ثانی کے کام کی تاریخ 27ستمبر کردی گئی تھی۔جس کے بعد کل 3لاکھ 66ہزار 384اور ووٹر جوڑے گئے ہیں۔وہیں 100سال کی عمر پوری کرچکے رائے دہندگان کی تعداد 3140 ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کمیشن سبھی خرچ کی معیاری شرح طے کرے گی۔انتخابات کے دوران خرچ کی نگرانی کے تحت نشر کرنے میں خرچ کیا جاتا ہے ،جس پر کمیشن نظر رکھے گی۔امیدواروں اور ان کی اہلیہ کے کھاتے سے ایک لاکھ سے زیادہ کی رقم نکالنے پر بھی کمیشن کی سخت نظر رہے گی۔دس لاکھ سے زیادہ کے لین دین کی فہرست انکم ٹیکس محکمے کو دی جائے گی۔