حیدرآباد 28 اگسٹ ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ نے ریاست میں خانگی ڈرائیورس ‘ ہوم گارڈز اور صحافیوں کیلئے پانچ لاکھ روپئے کے حادثاتی انشورنس کی اسکیم کو منظوری دیدی ہے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آج متعلقہ فائیل پر دستخط کئے ۔ استفادہ کنندگان کا پریمئیم انشورنس کمپنی کو ادا کردیا گیا ہے ۔ اس اسکیم پر 22 اگسٹ سے عمل آوری ہوگی ۔