حیدرآباد۔/3 اپریل، ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے ڈائرکٹر گورنمنٹ تعلقات کے دفتر کی جانب سے 17اپریل تا 28 مئی حیدرآباد، ورنگل، نظام آباد ، نلگنڈہ اور کریم نگر میں 42 روزہ ٹیکنیکل ٹیچرس سرٹیفکیٹ گرمائی ٹریننگ کورس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ جن میں داخلہ کے خواہشمند امیدواروں کی عمر 17اپریل 2019 تک کم سے کم 18سال اور زیادہ سے زیادہ 45 کے درمیان ہونا چاہیئے۔ وہ ایس ایس سی کے ساتھ کسی ٹریڈ میں ٹیکنیکل گریڈ ٹیکنیکل سرٹیفکیٹ کورس ( ٹی سی سی )ہونا چاہیئے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار درخواست فارمس کے لئے ان پانچ اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر سے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔8 تا 17اپریل داخلے ہوں گے اور 17اپریل سے ہی کورسیس کا آغاز ہوگا۔