پانا مہ میں زلزلے کے جھٹکے ، پانچ زخمی

میکسیکو سٹی، 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پانا مہ میں اتوار کو 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔قومی شہری سکیورٹی انتظامیہ نے اس کی اطلاع دی۔زخمیوں میں سات اور آٹھ سالہ دو بچے ، 17 سالہ لڑکی اور 98 سالہ بزرگ خاتون شامل ہے ۔ زلزلے سے کسی جانی نقصانا ت کی اطلا ع نہیں ہے ۔ تاہم اس کی وجہ دو عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ دو دیگر عمارتوں جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے ۔پانامہ کے جغرافیائی سائنس یونیورسٹی کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 تھی اور اس کا مرکز پورٹو ارملیس شہر سے 22 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 37.3 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔