حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( آئی این این ) : پالی ٹیکنیک کالجس میں داخلے کے لیے حکومت تلنگانہ کے زیر اہتمام منعقدہ پالی سیٹ 2015 کے انٹرنس ٹسٹ میں 72 فیصد سے زائد امیدواروں نے کوالیفائی ہوئے ہیں ۔ آج یہاں سکریٹریٹ میں ڈپٹی چیف منسٹر مسٹرکڈیم سری ہری نے پالی سیٹ کے نتائج کو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پالی سیٹ میں ایک لاکھ 200 امیدواروں نے شرکت کے لیے رجسٹریشن کروایا تھا تاہم 94 ہزار 280 امیدواروں نے شرکت کی ۔ یہ انٹرنس 31 مئی کو تلنگانہ ریاست گیر سطح پر منعقد ہوا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ 69 ہزار 074 امیدواروں نے کوالیفائی ہوئے ہیں ۔ جس کا فیصد 72.88 ہے ۔ جس میں 65 ہزار 869 لڑکوں میں سے 46 ہزار 959 نے کامیابی حاصل کی ہے جس کا فیصد 71.29 ہے ۔ جب کہ 28 ہزار 911 لڑکیوں میں سے 22 ہزار 115 نے کامیابی حاصل کی ۔ جس کا فیصد 76.49 ہے ۔ پالی سیٹ 2015 میں کم از کم کوالیفائنگ نمبرات 36 رکھے گئے تھے ۔ رینک امیدوار کے حاصل کردہ نمبرات کی بنیاد پر نکالے گئے ہیں ۔۔