حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ایس ایس سی کامیاب یا اب امتحان دئیے طلباء وطالبات کے لیے پالی ٹیکنیک انٹرنس ٹسٹ ’ پالی سیٹ ‘ تلنگانہ ریاست میں 31 مئی کو مقرر ہے۔ اس کے فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 13 مئی ہے ۔ میاتھس ، فزیکس ، کیمسٹری کے آبجکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات پر مبنی اس انٹرنس امتحان کے ذریعہ انجینئرنگ کے ڈپلوما کورسز میں داخلے دئیے جاتے ہیں ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر کوچنگ کے لیے رجوع ہوں ۔۔