عابد علی خاں آئی ہاسپٹل میں مریضوں کا تشخیص کیمپ ، رجسٹریشن جاری
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : پالمیر یونیورسٹی امریکہ کے 28 رکنی کیرو پراکٹک ڈاکٹرز شکاگو سے حیدرآباد پروفیسر معین انصاری اور محترمہ شاہدہ انصاری کے زیر نگرانی 18 جون کو پہنچ رہے ہیں ۔ قیام حیدرآباد کے دوران تاریخی مقامات کے معائنہ کے علاوہ سہ روزہ مفت کیرو پراکٹک میڈیکل کیمپ میں شرکت کریں گے ۔ ادارہ سیاست اور انور چیارٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ کیمپ میں جس کا انعقاد بروز اتوار 22 جون 12 بجے دن سے 6 بجے شام تک عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں ہوگا ۔ ڈاکٹرز شرکت کریں گے اور تمام رجسٹرڈ مریضوں کا معائنہ کریں گے ۔ کیرو پراکٹک ڈاکٹرز 22 جون سے 24 جون تک مریضوں کا علاج کریں گے ۔ تمام ایسے مریض جو کمر کے درد ، کولھے کے درد ، گردن کے درد ، مونڈھے کے درد ، اعصابی درد میں مبتلا ہوں اس کیمپ سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ سابق مریض بھی اپنے نام رجسٹرڈ کروائیں رجسٹریشن کارڈز دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست پر 11 بجے دن سے 5 بجے دن تک اور محمدیہ یونانی میڈیکل اسٹور اینڈ کلینک روبرو پرنس ہوٹل مہدی پٹنم چوراستہ پر 11 بجے دن سے 8 بجے شب تک حاصل کرسکتے ہیں ۔۔