پالمیر یونیورسٹی امریکہ کے کیرو پراکٹک ڈاکٹرس ٹیم کی حیدرآباد آمد

26 فروری سے عابد علی خان آئی ہاسپٹل پر مفت تشخیصی کیمپ ، رجسٹریشن جاری
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( راست ) : پالمیر یونیورسٹی امریکہ کی 16 رکنی کیرو پراکٹک ڈاکٹروں کی ٹیم شہر حیدرآباد میں سہ روزہ مفت کیرو پراکٹک کیمپ جس کا 26 تا 28 فروری تک عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ، شرکت کریں گے ۔ پروفیسر معین انصاری صدر شعبہ نیوٹریشن اور محترمہ شاہدہ انصاری کے زیر نگرانی کیرو پراکٹک ڈاکٹرز کی ٹیم مریضوں کا معائنہ اور اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کی تکنیک سے علاج کریں گے ۔ جناب ظہیر الدین علی خاں کیمپ چیرمین ، ڈاکٹر سید غوث الدین کوارڈینٹر کیمپ نے ایسے مریض جو سر کے درد ، آدھے سر کے درد ، کمر کے درد ، گردن کے درد ، مونڈھے کے درد ، کان کے درد میں مبتلا ہو اپنے نام جلد از جلد عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر 10 بجے دن سے ایک بجے دن تک یم ڈی ایف آفس احاطہ سیاست پر 12 بجے دن سے 5 بجے دن محمدیہ یونانی میڈیکل اسٹورز اینڈ کلینک روبرو پرنس ہوٹل مہدی پٹنم چوراستہ پر 11 بجے دن سے 8 بجے شب تک نام تحریر کروا کر کارڈ حاصل کریں ۔ مزید معلومات کے لیے جناب ایم این بیگ 9247172645 پر یا جناب ایم اے قدیر نائب صدر یم ڈی ایف سے 9394801526 پر ربط کریں ۔۔